اسلام آباد (ای پی آئی )سینیئر صحافی اینکر پرسن ثمر عباس نے چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑے بڑوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں کیونکہ جس لیڈر کو جیل جانے سے ڈراتے تھےوہ ڈیڑھ ماہ سے جیل میں ہے اور اب وہ کہہ رہا ہے کہ میں جیل کاٹوں گا ڈیل نہیں کرونگا ،

سینیئر صحافی نے کہا کہ انھوں نے جب نگران وزیر اعظم انوار الحق سے پوچھا کہ کیا عمران خان کوئی ڈیل کر رہے ہیں تو انھوں نے کہا کہ کوئی ایسی بات ان کے علم میں نہیں ہے کیونکہ ظاہر ہے انھوں نے اداروں سے ڈیل کرنی ہے لیکن نگران وزیر اعظم کے علم میں یہ بات ضرور ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ سینئر صحافی ثمر عباس کا کہنا تھا کہ عمران خان پر جو الزام تھا کہ وہ نشہ کرتے ہیں کوکین کے بغیر نہیں رہ سکتے تو اب 40 دن سے جب وہ جیل میں قید ہیں تو کوئی نشے کے بغیر اتنا عرصہ کیسے رہ سکتا ہے تو یہ بھی جھوٹ ثابت ہو چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بڑے بڑوں کو اب جو فکر کھائے جا رہی ہے کہ اگر عمران خان نے کامیابی کے ساتھ جیل کاٹ لی تو وہ کس چیز سے ڈرائیں گے کیونکہ پھر تو وہ واقعتاً پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ہو جائیں گے ۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ جیلیں لوگوں کو لیڈر بنا دیتی ہیں لیکن جو پہلے ہی لیڈر ہو تو پھر اس کو جیل نے کیا سے کیا بنا دینا ہے اب کس سے ڈرائیں گے جیل کے بعد یہ فکر لوگوں کو کھائے جا رہی ہےکہ اگر جیل کاٹ کر نکل آئے گا تو تو پھر زیادہ مشکل ہو جائے گا