اسلام آباد(ای پی آئی )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مبینہ آڈیو لیکس کے معاملے میں ایف آئی اے کی جانب سے جاری طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نےوکیل لطیف کھوسہ کے ذریعے متفرق درخواست دائر کی،

دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ کیس زیرسماعت ہے جبکہ ایف آئی اے اور پولیس ہراساں کر رہے ہیں،

پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز آفس پیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے ،

درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ ایف آئی اے نے وائس میچنگ کیلئے طلبی نوٹس جاری کررکھا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔