اسلام آباد(ای پی آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کےچیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر درخواست گزار کے وکیل کو 5ہزار روپے جرمانہ کردیا۔
دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات کی طرف پوائنٹ کرنے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا،
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی،
چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا،
آپ جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کراکے رسید پیش کریں۔


