اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جانب سے خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں اپنے وکلاء اور ڈاکٹر سے ملاقات کی درخواست منظور کر لی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں اپنے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھا کے ذریعے درخواست دائر کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکلاء لطیف کھوسہ، سمیر کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ سے ملاقات کی درخواست دائر کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کا بھی کہا۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلاء اور ڈاکٹر عاصم یوسف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔