راولپنڈی(ای پی آئی ) متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کرنے پر ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔
جسٹس جواد حسن کل جمعہ کو پٹیشن کی سماعت کریں گے،
پٹیشن میں کہا گیاہے کہ لال حویلی کیس ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے، جبری قبضہ کرلیاگیا، ملکیتی رجسٹری پراپرٹی کی منسوخی تسلیم کی گئی تو کسی کا گھر محفوظ نہیں


