اسلام آباد (ای پی آئی ) عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروا دیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویز کی سماعت کے بعد 30 نومبر کو حتمی فہرست دی جائے گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے۔