اسلام آباد (ای پی آئی ) سائفر کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 25 تاریخ کو ہو گی ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔

عدالت نے دلائل کے لیے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 اگست 2023 کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی سزا کے بعد لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور پھر انہیں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا،

بعد ازاں ایف آئی اے نے بھی 19 اگست کو سائفر کیس میں ان کو گرفتار کر لیا تھا۔