لاہور (ای پی آئی ) 9 مئی واقعات ،جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں سمیت 9 افراد کی درخواست ضمانت پر لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ضمانتیں منظور کرلیں،
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں صنم جاوید خان، روبینہ جمیل، افشان طارق، آشمہ شجاع، شاہ بانو، سید فیصل اختر کی ضمانت منظور کرلی .
جبکہ قاسم، علی حسن، حسین قادری کی بھی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی
عدالت نے تمام ملزمان کو 1 ایک لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی


