لاہور(ای پی آئی ) میانوالی سے لاہور جانے والی میانوالی ایکسپریس اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے،ٹرینوں کی آمد رفت معطل ۔

تفصیلا ت کے مطابق میانوالی ایکسپریس ٹرین لاہور کے قریب قلعہ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثہ صبح چار پانچ بجے کے درمیان پیش آیا۔ ٹرین کے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو لاہور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مسافروں کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ ٹرین کا کانٹا تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، اکثر لوگ سو رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آنے پر ہر طرف شور مچ گیا۔