اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک بار پھر ڈی لسٹ کردیا،

ممنوعہ فنڈنگ کیس 26 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔گزشتہ سماعت کے تحریری حکم نامے میں ہدایت کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی 22 اگست کو شوکاز کا حتمی جواب جمع کروائے، حتمی جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کیس نمٹانے دے گا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا تھا کہ حتمی جواب جمع نہ کروانے کی صورت میں دستیاب ریکارڈ کی بنیاد پر حتمی فیصلہ جاری کر دیا جائے گا۔