اسلام آباد(ای پی آئی ) وفاقی حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ہیکرز کی جانب سے سرکاری ملازمین کی ای میلز ہیک کرنے کا خدشہ ہے جس پر وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

جاری مراسلہ کے مطابق مخصوص سول اور ملٹری حکام کو ای میلز، فشنگ ٹیکنیکس کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔مذکورہ ای میلز عہدے اور نام کے ساتھ اصلی کی طرح تشکیل دے کر بھجوائی جاتی ہے