اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی کارروائی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی درخواست مسترد کر دی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
فوادچودھری نے دو فورمز پرکارروائی کرنے کو چیلنج کررکھا تھا، فوادچودھری کا موقف تھا کہ ایک ہی درخواست پر دو فورمز پر کارروائی نہیں ہو سکتی۔


