اسلام آباد (ای پی آئی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کےچیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں اب سے کیسز میں التواء دینے کا تصور ختم سمجھا جائے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دائر مقدمات میں التواء نہ دینے سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ذہن سے یہ تصور بلکل نکال دیں کہ مقدمات میں تاریخ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں بہت زیادہ کیسز زیرِ التواء ہیں، کسی بھی کیس میں ایک تاریخ پر فریقین کو نوٹس اور اگلی میں دلائل پر فیصلہ ہو گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس کیس کے توسط سے یہ پیغام سب کے لیے ہے کہ اب مقدمات میں التواء نہیں ملے گا، یہ باقی عدالتوں میں ہوتا ہے کہ دستاویزات جمع کرانے کا وقت دیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ آخری عدالت ہے جہاں تمام مقدمات کے فیصلوں کا ریکارڈ پہلے سے ہوتا ہے۔