راولپنڈی(ای پی آئی ) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواست پرلاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت ،

عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بازیاب کرکے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی بازیابی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،

عدالت کے حکم پر آر پی او راولپنڈی عدالت میں پیش ہوئے،آر پی او نے مغویان کے بارے میں لاعلمی کااظہار کیا،

جسٹس صداقت علی خان نے آر پی او سےاستفسار کیا کہ کیا آپ مغویان کی بازیابی سے متعلق بیان حلفی دیں گے؟

آر پی او نے تلاشی اور بازیابی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت طلب کرلی،لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو بازیاب کرکے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے رٹ پٹیشن کی سماعت 2اکتوبر تک ملتوی کردی ۔