کندھ کوٹ(ای پی آئی ) کندھ کوٹ کچے کے علاقہ میں راکٹ لانچر کا گولا پھٹنے سے دھماکا بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد جاںبحق ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں کچے کے علاقے میں راکٹ لانچر کا گولا پھٹا جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، دھماکے سے بچوں اور خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کیلئے توڑ رہے تھے۔

حادثے میں چار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے،

گولا پھٹنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔