اسلام آباد (ای پی آئی ) سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پیش نہ ہوئے استثنیٰ کی درخواست منظور فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی،
ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ملزم فواد چودھری عدالت پیش نہ ہوئے، ان کے وکیل قمرعنایت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی اور مؤقف پیش کیا کہ میرے مؤکل کی والدہ بیمار ہیں اور فواد چودھری کو لاہور جانا پڑا جس کی وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
عدالت نے فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر کے آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے ہدایت کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔


