اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹوئٹ کرنے کے کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے اعظم سواتی کو کہیں بھی نظر آنے پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی جانب سے دائمی وارنٹ جاری کر دیئے گئے،
اعظم سواتی کے متنازع ٹوئٹ کرنے کے کیس میں دائمی وارنٹ جاری کئے گئے،اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے باوجود اعظم سواتی عدالت سے مسلسل غیرحاضررہے۔
اس سے قبل سپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا، اعظم سواتی پر سرکاری افسران کیخلاف متنازع ٹوئٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


