اسلام آباد (ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس طلبی نوٹس کے خلاف دائردرخواست پر سماعت ،

عدالت نے بشریٰ بی بی کا آڈیو لیک کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے ساتھ یکجا کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں ہوئی۔

وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس نے ایف آئی اے کو بشریٰ بی بی کا وائس سیمپل لینے کے لیے کہا، ایف آئی اے نے پولیس کی درخواست پر بشریٰ بی بی کو سمن جاری کیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے کے کیس کیساتھ یکجا کر دیا،

عدالت نے بشریٰ بی بی کا کیس آڈیو لیکس کے خلاف ان کی مرکزی درخواست کے ساتھ یکجا کیا۔عدالت نے ایف آئی اے کے سمن معطلی کے حکم میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔