لاہور(ای پی آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کے اعلان کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔
دائر درخواست میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کروانے کے اقدام کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہا ہے،
آئین میں واضح ہے کہ الیکشن 90روز میں ہوں،عدالت الیکشن کمیشن کے اقدام کو معطل کرنے کا حکم دے،
عدالت الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق انتخابات کرانے کی ہدایت دے۔


