اسلام آباد(ای پی آئی ) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ نیب ریفرنسز پر سماعت شروع ہو گئی،

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کر لیا ۔۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 24 اکتوبر کے لیے نوٹسز جاری کر دیے گئے۔

عدالت نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔