اسلام آباد (ای پی آئی )سپریم کورٹ آف پاکستان میں جائیداد کے کیس کی سماعت کے دوران عدالتی وقت کے ضیاع پر وکیل غلام فرید پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائدکر دیا گیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔سپریم کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ بے بنیاد اور فضول مقدمے بازی کا پہلے بھی مظاہرہ کیا گیا،
عدالت عمومی طور پر لچک کا مظاہرہ کرتی ہے، درخواست گزار نے ماضی میں بھی بے بنیاد اور من گھڑت مقدمے بازی کی، انہیں جرمانہ ہوا، ہرجانے کی رقم فریقین کو ادا کی جائے، ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر سول کورٹ کا فورم موجود ہے۔
واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے فضول مقدمے بازی پر درخواست گزار کو اس سے قبل 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا تھا۔


