لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے اپنے ایک بیان میں چیئرمین عمران خان سے غلطیاں سرزد ہونے کا اعتراف کر لیا
انھوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے غلطیاں ہوئی ہیں جس کا احساس ہے تحریک انصاف کو آگے بڑھنا ہو گا،
انھوں نے کہا کہ ہمیں انداز ہ ہے ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں۔ پرویز خٹک کو کہنا چاہوں گا کہ جدائی میں بھی وقار ہونا چاہئے، خیبرپختونخوا کی لیڈر شپ سے پہلا اعتراض احتساب کمیشن کے بند ہو نے پر کیا تھا،
انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اور سیاسی قیادت اگر مل کر بیٹھیں تو مسائل کا کچھ حل نکل آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کیا، ان کی اکثریت تو جیل میں ہے۔ اسد عمر کے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا دکھ ہوا تاہم وہ ابھی بھی ہماری پارٹی میں ہیں۔ ملک کو سیاسی انتقام کی بجائے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔
علی محمد خان نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو مشورہ دیا کہ انہیں متنازع بیانات سے دور رہنا چاہئے، نگران سیٹ اپ کا کام صاف و شفاف انتخابات کروانا ہے۔ مجھے 7 مرتبہ گرفتار کیا گیا جبکہ اڈیالہ میں مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا۔


