لاہور (ای پی آئی)پنجاب بھر میں ڈینگی کے 139 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4053 ہو گئی ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق لاہور میں ڈینگی کے 54، راولپنڈی میں 45، ملتان میں 12، گوجرانوالہ میں 6، فیصل آباد اور شیخوپورہ میں ڈینگی کے 3، 3، قصور، گجرات، نارووال، ساہیوال اور وہاڑی میں 2، 2 جبکہ مظفرگڑھ، چکوال، منڈی بہاؤالدین اور راجن پور میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 149 مریض زیرِ علاج ہیں۔