پشاور(ای پی آئی ) مہمند ایجنسی میں سکیورٹی اداروں اور پولیس نے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ۔ بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
سکیورٹی اداروں اور پولیس نے آپریشن ضلع مہمند کے علاقے قندھاری پولیس اسٹیشن صافی کی حدود میں کیا جہاں سے ایک سب مشین گن، ایک عدد کرینکوف، 3 پستول، ایک عدد منی گلاکک 6 ریوالور برآمد کیے گئے۔
برآمد ہونے والے اسلحہ میں 7رشین گرین، 49ملی میٹر گرینیڈ لانچر، 3 عدد بارہ بور رائفلز بھی شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران نائٹ ویژن وائرلیس سیٹس، 7ہزار سے زائد گولیاں، میٹل ڈیٹیکٹر بنڈلویئر بھی شامل ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
آئی جی اختر حیات گنڈاپور کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ تخریبی مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا ۔ پولیس اور سکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا گیا ۔ پولیس چوکس ہے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔