اسلام آباد (ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ،وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں بڑی پیشرفت ، ایف آئی اے نےقصوروار قرار دے دیا۔ اسد عمر کا نام شامل نہیں
تفصیلات کے مطابق ۔وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کیس سے متعلق چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسد عمر ایف آئی اے کی ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں جبکہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے گواہ بن گئے جن کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے۔
ذرائع کے مطابق چالان میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر اپنے پاس رکھا اور سٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا، سائفر کاپی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس پہنچی لیکن واپس نہیں کی گئی۔


