لاہور(ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے عدالت کے حکم کے باوجود گھر نہ پہنچانے پر پولیس افسران کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد2اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کریں گے،
عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو فرد جرم کیلئے طلب کر رکھا ہے،
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں۔


