لاہور(ای پی آئی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ۔ فل بنچ تشکیل دیدیا گیا۔

تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہیں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو توہین عدالت کی کوئی کارروائی کااختیار نہیں ہے،الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے،بلکہ ایک ادارہ ہے،توہین عدالت کا اختیار آئین کے تحت صرف عدالت کو حاصل ہے،

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری توہین عدالت کی کارروائی کو کالعدم قرار دیا جائے،

تین رکنی بنچ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں سماعت کرے گا،جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس اسجد جاوید گھرال بنچ کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روک رکھا ہے۔