عمرکوٹ(ای پی آئی ) سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں پولیس نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی )کے تحت مستحق خواتین کو ملنے والی رقم سے ناجائز کٹوتیاں کرنے والے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
6 ڈیوائس اور10 لاکھ کے قریب رقم برآمد کر لی
۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عمرکوٹ ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے احکامات پر ایس ایچ او سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے نواحی علاقوں موٹو مالہی بس سٹاپ، بکرا پڑی، گورنمنٹ ہسپتال ، میگھواڑ پاڑہ، منو مالہی کے قریب کارروائیاں کرتے ہوئےناجائز کٹوتی کرنے والے 9 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں شنکر مالہی، رمیش میگھواڑ،دلیپ کمار، میگھواڑکیلاش اوڈ،یار محمد کمہار،گھنشام میگھواڑ ،ونود بجیر،رمیش بجیر،جام کمہار شامل ہیں جن کے قبضے سے 6 ڈیوائسز برآمد کر لی گئیں
جبکہ کٹوتی کی گئی 9 لاکھ 95 ہزار روپے پر مشتمل رقم بھی برآمد کرلی،تمام ملزمان پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعات خیانت، دغاو بددیانتی کے تحت 5 مقدمات درج کیےگئے


