لاہور (ای پی آئی )پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید 121 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 4 ہزار 305 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1ہزار 736 کیسز صرف لاہور شہر سے سامنے آئے ہیں۔

لاہور میں گزشتہ روز 40، راولپنڈی 46، ملتان میں ڈینگی کے 4 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اسی طرح گوجرانوالہ میں 8، شیخوپورہ اور اٹک میں ڈینگی کے 3 ، 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق قصور، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، اوکاڑہ، جھنگ اور بھکر میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 83 مریض جبکہ لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 30 مریض زیرِ علاج ہیں