اسلام آباد(ای پی آئی ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سپریم کورٹ میں پرویز الٰہی کی حراست غیرقانونی قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔
پرویز الہی کی حراست غیر قانونی قرار دینے کیلئے انکی اہلیہ قیصرہ الہی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے
دائر درخواست پر سماعت جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 6 اکتوبر کو سماعت کرے گا جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مسرت ہلالی تین رکنی بنچ کا حصہ ہونگے


