اسلام آباد (ای پی آئی ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ہاتھا پائی مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ کی درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،

تفصیل کے مطابق گذشتہ روز نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے درمیان توں تکرار کے بعد ہاتھا پائی ہوئی تھی

جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سینیٹر افنان اللہ کی جانب سے تھانہ آبپارہ میں درخواست دائر کی گئی

جس پر شیر افضل مروت کیخلاف تھانہ آبپارہ میں سینیٹر افنان اللہ کو تھپڑ مارنے، شہرت کو نقصان پہنچانے اور زخمی کرنے کی دفعات 506 ، 352 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا