اسلام آباد (ای پی آئی ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شیر افضل مروت اور ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ کے درمیان ہاتھا پائی کا معاملہ ،
سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کی جانب سے سینیٹر افنان اللہ کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ مارگلہ میں درخواست دیدی گئی ۔
درخواست کے بعد شیر افضل مروت نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ میں تھانہ مارگلہ میں بلیک بیلٹ افنان اور نامعلوم دھمکی دینے والے کے خلاف باضابطہ درخواست جمع کرادی ہے۔
اگر پولیس اتوار کی رات تک ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے میں ناکام رہتی ہے تو میں ایف آئی آر U/S 22-A CrPc کے لیے عدالت انصاف سے رجوع کروں گا۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت کے خلاف افنان اللہ کی جانب سے تھانہ آبپارہ میں دی گئی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے


