لاہور (ای پی آئی )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو شتہاری قرار دیدیا۔

تفصیل کے مطابق 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کرنے پر تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میاں اسلم اقبال ،حماد اظہر ،فرخ حبیب،مراد سعید اشتہاری قرار علی امین گنڈاپور ،اعظم سواتی ،زبیر خان نیازی ،کرامت کھوکھر ،عندلیب عباس سمیت دیگر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے ملزموں کو اشتہاری قرار دیا

دہشت گردی عدالت نے ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے