لاہور (ای پی آئی ) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز کی 21 اکتوبر کو متوقع واپسی سے قبل قانونی ٹیم نے ائیرپورٹ سے گرفتاری سے بچاؤ کیلئے پلان تیار کر لیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز سے قانونی ٹیم کی مشاورت مکمل ہو گئی ،
(ن) لیگی قانونی ٹیم نے باہمی رضامندی سے گرفتاری بچاؤ حکمت عملی کوحتمی شکل دی ہے۔ پلان کے مطابق نوازشریف کی واپسی سے 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کی جائے گی۔
قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ سے 3 سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت ملنے کا یقین ہے جس پر نوازشریف کو ائیرپورٹ پر گرفتار نہیں کیا جا سکے گا۔ حفاظتی ضمانت سے نوازشریف کو جیل بھی نہیں جانا پڑے گا۔
حفاظتی ضمانت کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نواز شریف کو ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں کر سکیں گے۔
قانونی ٹیم کا موقف ہے کہ نواز شریف کو جس کیس میں سزا ہوئی ہوئی ہے، اس کیس میں مریم نواز باعزت بری ہو چکی ہیں، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بریت سے نواز شریف کو عدالت سے بھرپور قانونی فائدہ ملنے کا امکان ہے۔
نواز شریف وطن واپسی پر جلسہ کرنے کے بعد پیر کو اسلام آباد کی عدالت میں سرنڈر کر دینگے۔
امکان ہے کہ متعلقہ ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد عدالت نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دے گی۔حفاظتی ضمانت لینے پر نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری طور پر جیل بھی نہیں جانا پڑے گا۔
بتایا گیا ہے کہ نوازشریف وطن واپسی پر جلسہ کرنے کے بعد پیر کو اسلام آباد کی عدالت میں سرنڈر کریں گے۔
قانونی ٹیم کی رائے ہے کہ نوازشریف کو جس کیس میں سزا ہوئی مریم نواز اس کیس میں بری ہو چکی ہیں جس سے نوازشریف کو قانونی فائدہ ملنے کا امکان ہے۔
متعلقہ ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد عدالت نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دے گی۔


