لاہور (ای پی آئی ) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ مقدمہ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔
تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے درج منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں عدالت نے مونس الہی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے عدالت نے مونس الہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ،
ایف آئی اے کے مطابق مونس الہی کے طلبی کے سمن کی تعمیل کے لیے بیرون ملک ارسال کیے گے مونس الہی طلبی کے سمن جان بوجھ کر وصول نہیں کررہے
ایف آئی اے کی استدعا پر عدالت نےمونس الہی کی ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مزید کاروائی 11 اکتوبر تک ملتوی کردی


