راولپنڈی(ای پی آئی ) فوج کے حاضر سروس بریگیڈیئر اختر سبحان کی گرفتاری کے خلاف ان کی اہلیہ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر درخواست پر سماعت ،عدالت نے درخواست خارج کر دی ،

تفصیل کے مطابق لاہو ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں بریگیڈیئر اختر سبحان کی گرفتاری کے خلاف ان کی اہلیہ عمیرہ سلیم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بریگیڈئیر کی گرفتاری کے خلاف پٹیشن خارج کر دی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عسکری آفیسر کو باقاعدہ چارج شیٹ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ فوج کی طرف سے باضابطہ گرفتاری کا بیان سامنے آنے کے بعد پٹیشن قابل سماعت نہیں رہی۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے پٹیشن خارج کی۔جی ایچ کیو کی جیگ برانچ نے بریگیڈئیر اختر سبحان کی گرفتاری کے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریگیڈئیر اختر سبحان کو سنگین الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف کوئٹہ میں محکمانہ انکوائری ہورہی ہے۔

واضح ہے کہ بریگیڈیئر اختر سبحان ایڈمنسٹریٹر ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے)کوئٹہ تعینات رہے۔