حب(ای پی آئی )کسٹم انٹیلی جنس نے حب میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ ناکام بنادی۔
کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا۔ڈیزل سے بھرے دونوں ٹینکرز تحویل میں لے لئے گئے،
کسٹم حکام کے مطابق برآمد کیے جانے والے ڈیزل کی مالیت چار کروڑ سے زائد ہے۔کسٹم حکام کے مطابق مذکورہ ڈیزل جعلی رسیدوں کی آڑ میں کراچی سمگل کیا جارہا تھا۔