لاہور( ای پی آئی) پنجاب بھر میں گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 100 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ۔
سیکرٹری صحت کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 32 ،راولپنڈی میں 44 ،ملتان میں 5 ،
فیصل آباد اور مظفر گڑھ میں 2 ،2،گوجرانوالہ میں 7 ،شیخوپورہ ، اٹک، سیالکوٹ، چکوال ،اوکاڑہ،
سرگودھا ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لودھراں میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض رپورٹ ہوا۔
سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 94 مریض زیر علاج ہیں۔