لاہور (ای پی آئی ) جناح ہاؤس پر حملہ کر کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے پر درج مقدمہ میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور چیئرمین تحریک انصاف کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتوں میں 16 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی ،
تفصیل کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان جناح ہاؤس حملہ کیس میں قصور وار پائے گئے ہیں،
جے آئی ٹی نے تینوں ملزمان کو گناہ گار لکھا ہے، پولیس کو تفتیش کے لیے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے، علمیہ خان کی موقع پر موجودگی پائی گئی۔
ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان مقدمے میں نامزد نہیں، بیان دکھائے جائیں جن کی روشنی میں ہمیں قصور وار قرار دیا گیا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ہم ان کو 161 کے تمام بیان دکھا دیتے ہیں۔


