اسلام آباد(ای پی آئی) سائفر کیس کی ان کیمرہ کارروائی کی ایف آئی اے کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،

عدالت کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اوپن کورٹ میں سماعت ہو گی ،جس دستاویزات کو ان کیمرہ رکھنا ہو گا، وکلا کی مشاورت سے ان کیمرہ ہوگی،

چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر 9اکتوبر کو سماعت ہو گی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پیرکو دن 2بجے درخواست ضمانت پر سماعت ہو گی،حساس دستاویزات کی نشاندہی پر ان کیمرہ سماعت ہوگی،

اسلام آباد ہائیکورٹ سائفر کیس کی ان کیمرہ کارروائی کی ایف آئی اے کی درخواست نمٹا دی ۔