اسلام آباد(ای پی آئی ) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے،
احتساب عدالت کی جانب سابق وزرائے اعظم کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔
احتساب عدالت ایک اور تین نے 2سابق وزرائے اعظم کو نوٹس جاری کردیئے ،احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی ریفرنس میں 14نومبر کو طلب کرلیا،
راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور ریفرنس میں طلب کرلیا گیا۔راجہ پرویز اشرف وک 2015-2017میں دائر ریفرنسز میں 14نومبر کو طلب کرلیا،
2016-17میں دائر ریفرنسز میں احتساب عدالت نے پرویز اشرف کو 12اکتوبر کو طلب کرلیا،
احتساب عدالت 3نے راجہ پرویز اشرف کو 4کیسز میں نوٹس کیا،
احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی، پرویز اشرف کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔


