لاہور(ای پی آئی ) ملک میں غیر قانونی طور مقیم غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کے بعد نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے تارکین وطن کا ڈیٹا جمع کرنے کا ٹاسک سونپ دیا،

آئی جی پنجاب اور تمام اضلاع کے آر پی اوز کو ہدایات جاری۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہدایات میں کہا گیاہے کہ غیرقانونی تارکین کے شناختی کارڈرز کی باقاعدہ تصدیق کی جائے،

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پولیس موثر آپریشن کے ذریعے غیرقانونی تارکین وطن کا ڈیٹا اکٹھا کرے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کسی غیرقانونی تارکین وطن کیساتھ نرمی نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے غلط شناختی کارڈز کو فوری بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب حکومت نے گزشتہ روز اپیکس کمیٹی اجلاس کے بعد پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے،

پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت تارکین وطن کیخلاف کارروائی شروع کررہی ہے ،پنجاب میں غیرقانونی طور پر تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔