اسلام آباد (ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے شوہر کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کے لیے دائردرخواست پر سماعت،

چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کرتے ہوئے فریقین وزارتِ داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور ایف آئی اےکو نوٹس جاری کر دیے، سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی ،

دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دینے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں نماز بھی بامشکل ادا کی جا سکتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا کہ جو گنجائش ہے اور جو کچھ عدالت کر سکتی ہے تو اس پر میں آرڈر کر دوں گا۔

وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری تاریخ رہی ہے کہ جو بھی صدر یا وزیرِ اعظم بنتا ہے وہ بعد میں اڈیالہ اور اٹک جیل کا مہمان بنتا ہے۔