اسلام آباد(ای پی آئی ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرپاکستان تحریک انصاف کو نا اہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزاکیخلاف مرکزی اپیل میں ترمیم کرکے سٹیٹ کو فریق بنانے کی اجازت دی جائے،درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ،

چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر جاری ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیاگیا۔