اسلام آباد (ای پی آئی ) ڈی آئی جی موٹروے نارتھ زون محمد یوسف ملک کی زیر صدارت آپریشنل میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جبکہ سیکٹر کمانڈرز اور بیٹ کمانڈرز نے میٹنگ میں شرکت کی ۔
میٹنگ میں زون ہذا کی اپریشنل کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی محمد یوسف ملک کا کہنا تھا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے کوئی کسر روا نہ رکھی جائے ۔ قانون کی نفاز پر بلاتفریق عمل کیا جائے اور متعدد دفعہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عادی ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے.
مزید میٹنگ میں یہ فیصلے کیے گئے کہ موٹروے پہ داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنایا جائے، بالخصوص سواری والی گاڑیوں کو کسی بھی ان فٹ گاڑی کو موٹروے پر داخلے کی اجازت نہ ہوگی ،اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام سواری والی گاڑیوں میں ٹریکر موجود ہوں اور ان کا ایکسیس موٹروے پولیس کے پاس ہو تاکہ تیز رفتاری پر قابو پایا جا سکے ۔
روٹ پرمٹ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔رش کے اوقات میں ٹول پلازوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی ،موٹروے پر چلنے والی ایسی سواری والی گاڑیاں جنہوں چار گھنٹے سے زائد سفر کرنا مقصود ہو ایسی سواری ولی گاڑیوں میں دو ڈرائیوروں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا ۔
مزید ڈی ائی جی موٹروے نارتھ نے فیلڈ افیسر کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری احکامات جاری کیے ۔ان اٹھائے گئے اقدامات کا بنیادی مقصد حادثات کی روک تھام اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی حفاظت ہے ۔


