اسلام آباد(ای پی آئی ) مسلم لیگ ن کے وکیل امجد پرویز کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے۔
وکیل امجد پرویز نے رجسٹرار آفس میں میڈیکل رپورٹ جمع کرائی،رپورٹ میں کہا گیاہے کہ نوازشریف کو ابھی بھی دل کے عارضے کے مسائل ہیں،
نوازشریف کو کورونا اور انجائنا کے باعث پاکستان آ نے سے روک دیا تھا،نوازشریف کو لندن اور پاکستان میں ابھی بھی فالو اپ کی ضرورت ہے۔


