لاہور (ای پی آئی ) چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات کی تفصیلات لینے کی لاہور ہائیکورٹ میں دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔
لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم 12 اکتوبر کو بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کرے گی، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی نے 22 جون کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات لینے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔


