سرگودھا (ای پی آئی ) خاتون سے گینگ ریپ اور سگریٹ سے جلانے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔
سرگودھا کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج محمد سلمان نے 2 ملزمان کو گینگ ریپ اور جلے ہوئے سگریٹ سے جسم پر داغ لگانے پر 2 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی،
ایک ملزم عدم گرفتاری پر اشتہاری قرار دیدیا جبکہ چوتھے ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے رواں برس 22 فروری کو خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا گیا۔


