اسلام آباد (ای پی آئی نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کی گئی ڈیم فنڈ کی رقم بڑھ کر 18 ارب روپے سے تجاوز کر گئی �

ای پی آئی نیوز کو دستیاب تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 3 اکتوبر 2023 کو ڈیم فنڈ کے اکاؤنٹ میں جمع ہونے والی رقم 18 ارب 64 کروڑ 89 لاکھ 26 ہزار 264 روپے ہو چکی ہے ،

اعداد و شمار کے مطابق اندرون ملک سے جمع ہونے والی رقم 9 ارب 56 کروڑ 7 لاکھ 28ہزار 444 روپے ہے جبکہ بیرون ملک سے تارکین وطن کی طرف سے بھجوائی گئی ایک ارب 90 کروڑ 89 لاکھ 67 ہزار 110 روپے ہے مجموعی طور پر جمع ہونے والی رقم کی سرمایہ کاری کرنے سے اب تک 7ارب 17 کروڑ 92 لاکھ 30 ہزار 709 روپے منافع ملا ہے اس منافع سمیت یہ رقم 18 ارب 64 کروڑ 89 لاکھ 26 ہزار 264 روپے ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے نام پر قائم ڈیم فنڈ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان دیکھ رہا ہے اس میں موجود رقم کی سرمایہ کاری بھی سٹیٹ بینک ہی کرتا ہے ۔

سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے دور میں دیا میر بھاشا ڈیم فنڈ قائم کیا گیا تھا جس میں 12 ارب روپے کے قریب رقم جمع ہوئی تھی ،سٹیٹ بینک اس رقم کی سرمایہ کاری سے منافع کما رہا ہے جس کی وجہ سے ڈیم فنڈ میں ہر ماہ اضافہ ہوتا ہے