لاہور (ای پی آئی ) لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور روڈ بلاک کرنے کے مقدمے میں 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو قصور الہ آباد میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے پر سماعت کی، عدالت نے 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 30 اکتوبرتک توسیع کر دی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو آخری موقع دیتے ہوئے تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا۔

جج ارشد جاوید نے کہا کہ جو ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے وہ آئندہ تاریخ سے پہلے شامل تفتیش ہو جائیں، جو ملزمان شامل تفتیش ہو چکے ان کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف الہ آباد قصور میں مقدمہ درج ہے۔